پاکستان سے کشیدگی کے تناظر میں بھارت نے نہ صرف فضائی آپریشنز محدود کیے ہیں بلکہ اب سوشل میڈیا پر بھی سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت نے معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) کو حکم دیا ہے کہ وہ 8 ہزار سے زائد اکاؤنٹس بلاک کرے، جبکہ انسٹاگرام پر 67 لاکھ فالوورز والے مسلم نیوز اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
✖️ ایکس (X) انتظامیہ نے سنسرشپ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایکس انتظامیہ کے مطابق بھارتی حکومت نے جس وسیع پیمانے پر اکاؤنٹس کی بندش کا حکم دیا، اس میں کسی بھی قانونی جواز یا مواد کی وضاحت شامل نہیں تھی۔ ایکس نے اس اقدام کو اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ تمام تر قانونی راستے اختیار کر رہے ہیں تاکہ متاثرہ صارفین کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔