سندھ طاس معاہدے سےچھیڑ چھاڑکو جنگی اقدام تصور کرینگے: اسحاق ڈار

 سلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے سےچھیڑ چھاڑکو جنگی اقدام تصور کرینگے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارےدفاعی ردعمل پرکچھ ممالک خاص طور پر امریکا کو کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جےشنکر سے بات کرنے کے بعد سیکرٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلیفونک رابطہ 10 مئی کو اس وقت ہوا جب ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، سیکرٹری روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کے لیے تیار ہے،اس پر روبیو کوکہا یقین دہانی کراتے ہیں بھارت دوبارہ کارروائی نہیں کرتا تو ہم بھی نہیں کرینگے، امریکی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ اگر ہم جنگ روکنے پررضامند ہوتے تو وہ بھارت بھی ایسا ہی کرے گا اور ایسا ہی ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی