بھارتی میڈیا کو دیکھ کر لگتا ہے انہیں 2 مہینے پہلے سے سب معلوم تھا، نادیہ خان

 


پاکستان کی معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی سنسنی خیزی پر طنزیہ تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

نادیہ خان نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا جس انداز میں جنگی ماحول بنا رہا ہے، اُس سے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں اس سارے ڈرامے کی پہلے سے مکمل اطلاع تھی۔ ان کے مطابق بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کسی نیوز روم کے بجائے کسی فلمی اسٹیج جیسی لگ رہی ہے۔

"بھارتی میڈیا کو دیکھیں تو انسان ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو جائے”, نادیہ خان نے کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ "انہوں نے مودی کو ایشوریا رائے کی طرح پیش کیا، ایسا لگا جیسے مہینوں سے فیشل اور میک اپ کی تیاری جاری تھی!”

نادیہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا جھوٹے بیانیے پیش کر کے صحافت کا مذاق بنا رہا ہے۔
“وہ خبریں دینے کے بجائے کارٹون بنے ہوئے ہیں، جنہیں سن کر لگتا ہے کہ جیسے کوئی کامیڈی شو چل رہا ہو، نہ کہ نیوز بلیٹن”۔

ان کے اس تبصرے کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا، کئی پاکستانیوں نے بھارتی میڈیا کی غیر سنجیدہ رپورٹنگ پر نادیہ خان کے تبصروں کو "سچ کی آواز” قرار دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی